Baaghi TV

حوثی ملیشیا کا بمبار جاسوس طیارہ فضا میں تباہ

حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا بموں سے لیس بغیر پائیلٹ جاسوسی طیارہ نشاندہی کے بعد فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون طیارہ فضا میں مار گرایا گیا.عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فورسز نے عسیر ریجن کی جانب ارسال کردہ ڈرون طیارے کو مقامی وقت ہفتے کی شب 11:45 بجے تلاش کیا گیا۔

حوثیوں کا عسیر کی فضائی حدود میں تباہ کردہ ڈرون گذشتہ شب گرایا جانے والا دوسرا طیارہ تھا۔ اس سے قبل مملکت کی یمن کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع جازان شہر کی سمت بھیجا گیا حوثی ملیشیا کا ڈرون بھی اتحادی فوج نے مار گرایا تھا۔

’’حوثی دہشت گرد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے ڈرون طیارے بھیج رہے ہیں۔ ان کا ہدف شہری علاقوں میں عوامی مقامات ہوتے ہیں۔ آج تک ارسال کردہ ان ڈرون کی کوئی بھی معاندانہ کارروائی کامیاب نہیں ہو سکی۔‘‘

More posts