Baaghi TV

ہم کس کے ساتھ کھڑے تھے مجلس وحدت مسلمین نے واضح کر دیا

ہم شہدائے مچھ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے تھے
لواحقین شہدائے مچھ کمیٹی نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے
لواحقین شہدائے مچھ کمیٹی کے فیصلے کی تائید اور حمایت کرتے ہیں

شہدائے مچھ کے لواحقین کے مطالبات کی منظور ی کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں ، شہدائے مچھ کے بے گناہ اور معصوم خون نے پوری پاکستانی قوم کو ایک مرتبہ پھر سے دہشتگردی کے خلاف متحد کیا ہے

انشاءاللہ شہدائے مچھ کا لہو پاکستان میں داعش اور دہشگردی کے خاتمے کا سبب بنے گا

More posts