Baaghi TV

حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 15 افراد جھلس گئے

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں اکبری مسجد کے قریب ٹرانسفارمر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ واقعہ میں حیسکو کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر جلنے اور گرم تیل گرنے سے شہری زخمی ہوئے۔

ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔

More posts