Baaghi TV

سخت سردی میں دنیا کی دوسری بڑی اور مشکل ترین چوٹی "کے 2” سر کر لی گئی:دنیا بھرمیں چرچے

سکردو :سخت سردی میں دنیا کی دوسری بڑی اور مشکل ترین چوٹی "کے 2” سر کر لی گئی:دنیا بھرمیں چرچے ،اطلاعات کے مطابق موسم سرما میں دنیا کی دوسری بڑی اور مشکل ترین چوٹی کے 2 سر کر لی گئی۔

 

https://twitter.com/PakistanJannatt/status/1350415905747066881

تفصیلات کے مطابق ہفتہ 16 جنوری 2021 کو انسانی تاریخ کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دے دیا گیا۔ نیپالی کوہ پیماوں کی جانب سے انسانی تاریخ بدل دی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بڑی اور مشکل ترین چوٹی کے 2 سر کر لی گئی ہے۔

 

 

https://twitter.com/gulftoday/status/1350471079387684867

ان مناظرکو پاکستان ٹورازم ، گلف ٹوڈے اور ڈیسٹینیشن پاکستان نے اپنے اپنے انداز سے دنیا بھر میں شیئر کیا ہے

 

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 رکنی نیپالی کوہ پیما دشوار گزار حصہ پار کرنے میں کامیاب ہوگئے، نیپالی کوہ پیما کے ٹو کی انتہائی بلندی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ دشوارگزارحصے کی برفانی چٹان 8 ہزار 400 میٹر بلند ہے، برف زیادہ ہونے کے باعث کوہ پیماؤں کی رفتار سست رہی۔

 

 

https://twitter.com/destinationpak/status/1350377053363826690

نیپالی کوہ پیما نینگما جی مصنوعی آکسیجن کے بغیر پہاڑ پر چڑھے جبکہ باقی تمام کوہ پیماوں کی جانب سے مصنوعی آکسیجن کا استعمال کیا گیا۔

 

 

واضع رہے کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جا چکا تھا۔ صرف کے 2 دنیا کی واحد چوٹی تھی جسے کبھی بھی موسم سرما میں سر نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم اب یہ ریکارڈ بھی قائم کر لیا گیا ہے۔

More posts