Baaghi TV

اقرا عزیز کا پاکستان کی پہلی خواجہ سرا پولیس آفیسر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے نامور اداکار یواسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز حسین نے راولپنڈی کے خواتین پولیس اسٹیشن میں بطور پولیس افسر کام سرانجام دینے والی خواجہ سرا ریم شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈرامہ سیریل جھوٹی کی اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا پولیس افسر سے ملئے جنہیں خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کیلئے راولپنڈی پولیس میں بطور افسر بھرتی کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر سکرین شاٹ
اقرا عزیز حسین نے لکھا کہ بہادر ریم کیلئے بہت سی نیک تمنائیں، جو معاشرے کو بہتری کی طرف لیجانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو محکمہ پولیس میں تعینات کیا گیا تھا جس کا مقصد خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل اور ان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

راولپنڈی پولیس حکام کیمطابق ریم شریف نامی خواجہ سرا کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ہے۔ٹرانس متاثرین امدادی افسر کی حیثیت سے اپنے ابتدائی دو ماہ میں ریم شریف نے راولپنڈی میں 16 ٹرانس لوگوں کی مدد کی ہے-

خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم رہنے والی اور پولیس میں بھرتی ہونے والی ریم شریف کا پے اسکیل 14 ہے اور ریم کی تنخواہ بھی اسی کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔

More posts