Baaghi TV

عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑ دی

پاکستانی معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑدی

باڑی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا گذشتہ روز پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ولاگر عرفان جونیجو نے اپنے یوٹیوب چینل پر آئی کوئٹ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عرفان جونیجو نے کہا کہ وہ اب مزید ولاگنگ نہیں کریں گے

پاکستانی یوٹیوبر نے کہا کہ میں اب کسی بھی ایونٹ میں نہیں جاتا ہوں اور نہ ہی کسی ایوارڈ شو میں جاتا ہوں مجھے دعوت نامے بھی آتے ہیں لیکن میں نہیں جاتا میں منع کر دیتا ہوں میں نےٹوئٹر چھوڑ دیا ہے میں نے کیمرے کا استعمال بھی پہلے سے بہت کم کردیا ہے

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے میری شہرت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ویسے میری زندگی آرام دہ ہوتی جارہی ہے اورسب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سب مجھے بہت اچھا لگتا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=EoFTr8439yQ&feature=youtu.be
عرفان جونیجو نے کہا کہ میں نے ولاگز بنانا اس لیے شروع کیا تھا کیونکہ مجھے ولاگز دیکھنا بہت پسند تھا مجھے لگتا تھا کہ ولاگز بنانے میں بہت مزہ آتا ہوگا

یو ٹیوبر نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ولاگنگ کے ذریعے میرے خواب پورے ہونا شروع ہوں گے اس کے ذریرے اپنے خوابوں کو پورا کروں گا انہوں نے جکہا انہوں نے ولاگز کے ذریعے ہی اپنی ہر ایک خواہش پوری کی برازیلی فٹ بالر ونالڈینو سے ملاقات کرنے سے لے کر اپنی ذاتی ڈریمی بائیک لینے کا خواب میں نے ولاگنگ کی دنیا میں آکر ہی پورا کیا

انہوں نے کہا کہ آج کل کے انٹر نیٹ کے دور میًں مشہور ہونا بہت آسان ہے لیکن پہچان ملنا بہت مشکل ہے انہوں نے کہا جب کوئی انجان شخص مجھے کہیں ملتا ہے تو کہتا ہے کہ میں آپ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور میں آپ کے کام سے بہت متاثر ہوتا ہوں تو اس سے بہترین احساس کوئی ہونہیں سکتا اس سے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور یہ سب ولاگنگ کے ذریعے ہوا ہے لیکن ان سب کے ساتھ ہی میں احساس کمتری اور بے چینی کا بھی شکار رہتا ہوں اور یہ سب ولاگنگ کی وجہ سے ہورہا ہے

فیروز خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ سامنے آ گئی


نے کہا کہ جو شخص پہلے خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہا تھا وہ آہستہ آہستہ ایک عام شخص کی طرح ہوتا جارہا ہے یہ سب میرے ساتھ اس وقت ہونا شروع ہوا تھا جب میرے یوٹیوب کے سبسکرائبر 5 لاکھ سے زیادہ ہوگئے تھے

عرفان جونیجو نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں یوٹیوب چھوڑ رہا ہوں اور اب کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کروں گا میرا اگر دل کرے گا تو میں ولاگز بناؤں گا ورنہ نہیں بناؤں گا

عرفان جونیجو نے کہا کہ اب میری زندگی کا مقصد صرف ولاگ نہیں ہے بلکہ میں جو بنانا چاہتا ہوں وہ دل سے بناؤں گا اور جس وقت پر بنانا چاہوں گا اس وقت پر بناؤں گا اور وہ بنانے پر مجھے ذاتی طور پر بہت خوشی ہو گی

More posts