Baaghi TV

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ کی سکرین پر واپسی

ماضی میں مسیحی مذہب کی پیروکار اور مسیحیت پر تنقید سمیت اپنے متنازع جنسی رجحانات کے باعث خبروں کا حصہ رہنے والی آئرش گلوکارہ شینڈا او کونر نے گزشتہ برس اسلام قبول کرکے سب کو حیران کر دیا تھا ،
شنیڈا او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام شہدا ڈیوٹ صداقت رکھا ہے، وہ اسلام کو ایک آفاقی مذہب قرار دیتی ہیں، اسلام قبول کرنے کے دس ماہ بعد انہوں نے دوبارہ موسیقی کی دنیا کا رخ کیا ہے لیکن اس مرتبہ وہ اسٹیج پر اسلامی لباس اور وضع قطع کے ساتھ رونما ہوئیں، گلوکارہ نے سر کو سرخ رنگ کے لباس سے مکمل ڈھانپ رکھا تھا اور سر پر حجاب بھی اوڑھ رکھا تھا،

More posts