Baaghi TV

اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

پاکستان کی نامور اداکارہ صنم جنگ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد ضرور کریں تاہم ایسا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لئے وہ ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اداکارہ صنم جنگ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد ضرور کریں تاہم ایسا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لئے وہ ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ صنم جنگ نے ایک د س سال کی بچی کا فلاحی اداروں کے نام لکھا گیا خط شئیر کیا

جس میں لکھا تھا کہ انکل اپنے کپڑے اور راشن واپس لے جائیں پچھلے سال راشن اور کپڑے لیتے ہوئے ہماری تصویر اخبار میں چھپی تھی عید کے دن محلے کے بچے ہمیں بھکاری بھکاری کہہ کر منہ چڑا رہے تھے تب سے امی کو لوگ حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں


صنم جنگ نے کیپشن میں لکھا کہ خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کرنے پر تمام سرگرمیاں اور کاروبار بند ہو گئے ہیں عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں ایسے میں کئی نامور شخصیات اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آکر اور چھپ کر ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں

More posts