Baaghi TV

اسلام آباد میں دن دیہاڑے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں کارپٹ شاپ پر ماسک لگائے مسلح ڈکیتوں کا دھاوا

اسلام آباد میں دن دیہاڑے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں کارپٹ شاپ پر ماسک لگائے مسلح ڈکیتوں کا دھاوا

باغی ٹی وی : دن دیہاڑے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں کارپٹ شاپ پر ماسک لگائے مسلح ڈکیتوں نے دھاوا بول دیا اور وہان موجود شہریوں‌ کو لوٹ‌لیا ، سی سی ٹی وی فٹیج میں لٹنے والے شہریوں اور دوکان مالک کی بے بسی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے. واضح‌ رہے کہ دن دہاڑے ایسی کاروائی اسلام آباد جیسے شہر میں‌جوکہ دارالحکومت ہے ایک افسوس ناک واقعہ ہے اور اس سے پولیس اور قانون نافض کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے. اور ایک لمحہ فکریہ ہے .

ادھر کراچی میں‌ پولیس نے چھاپے کے دوران دو درجن سے زائد ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں مدد سے عمل میں آئی

پولیس فارم ہاوس سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی لانے میں ناکام رہی،ملزم نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں گھروں دو درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کییں۔ گرفتاری کے ڈرسے ڈکیتی کے بعد فارم ہاوس پر پناہ لیتے تھے۔ پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہوں وکیل اور ان کی ٹیم ضمانت کروا لیتی ہے

More posts