Baaghi TV

اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر ڈرون گرا دیا

تل ابیب :اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پرایک ڈرون مارگرایا ہے، روسی خبررساں ادارے نے اس حوالے سے خبردیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ اسرائیل نے یہ ڈرون کیوں مارگرایا

 

ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ ڈرون بھی اسرائیلی تھا تاہم اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون فلسطینیوں کی طرف سے اس علاقے میں بھیجا گیا تھا

دوسری طرف اسرائیلی حکام نے اس ڈرون کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیٰں دیا ، تاہم حکام کہتے ہیں کہ اسرائیل کی خاموشی بھی کئی اشارے رکھتی ہے

More posts