Baaghi TV

اسرائیلی طیارہ لبنان کی سرحد کی خلاف ورزی کر کے لوٹ گیا کوئی جواب نہ دیا گیا

اتوار کے روز لبنان کے جنوب میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جارحیت دیکھے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے نئی فضائی خلاف ورزی کے باوجود سرحد پر انتباہی خاموشی واپس لوٹ آئی ہے۔ لبنان کے مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیل کے ایک ڈرون جاسوس طیارے نے جنوبی لبنان کے اوپر پرواز کی۔ العربیہ کے نمائندے کا کہناہے کہ مذکورہ ڈرون طیارے کا راستہ نہیں روکا گیا۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقے میں انتباہی خاموشی چھائی ہوئی ہے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے بیچ کسی نئی جارحیت کے اشارے نہیں مل رہے۔

ادھر اسرائیلی اخبار "يديعوت احرونوت” کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ ایرانی تنظیم القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی خواہش پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل کو پھر سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق نصر اللہ نیا حملہ کرنے کے لیے ممکنہ طور پر جنگجوؤں کو بھیجے گا۔ اس کا مقصد اسرائیل سے انتقام لینا ہے جس نے گولان کی پہاڑیوں کے اوپر ایران کے ڈرون طیاروں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے بعد لبنان اور اسرائیل کے بیچ سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے امریکا کو تشویش ہے۔

More posts