Baaghi TV

لیبیائی فوج کی مصراتۃ میں ملٹری کالج سمیت متعدد مقامات پربمباری

لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج نے ہفتے کے روز مغربی شہر مصراتۃ میں متعدد اہداف پر بمباری کی۔ بمباری کا نشانہ بنائے جانے والے مقامات میں فضائیہ کا ملٹری کالج بھی شامل ہے جسے تباہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مغربی شہر مصراتۃ بھی لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وفادار ملیشا کے زیرانتظام ہے۔ لیبی فوج طرابلس کےساتھ اس شہر میں بھی حکومت نواز ملیشیا کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادھر العربیہ اور الحدث چینلوں کے ایک دوسرے ذریعے کے مطابق جنوبی لیبیا میں مرزق شہر میں نیشنل آرمی اور مسلحہ گروپوں کے درمیان بھی گھمسام کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔

More posts