Baaghi TV

کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا کو بکاؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو بکاؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا۔ کنگنا رناوت نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ اچھے بُرے لوگ ہوتے ہیں، میڈیا نے مجھے بہت عزت دی اور میری کامیابی میں میڈیا کا ہاتھ ہے جس کی میں بہت شکر گزار ہوں۔

کنگنا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں ایک گروپ ایسا بھی ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے جو جھوٹی افواہیں پھیلاتے اور دیش کے دشمنوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔

کنگنا نے کہا کہ میڈیا کے چند افراد  نے میرے خلاف ایک گروہ بنالیا ہے اور اُن میں شامل نام نہاد صحافی  نے مجھے بلیکمیل بھی کرنا شروع کردیا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ  میری کوریج پر پابندی عائد کردیں گے اور میرا کیریئر تباہ کردیں گے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطانق کنگنا کا کہنا تھا کہ ان جیسے صحافیوں  کو خریدنے کے لئے لاکھوں روپے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ لوگ اتنے سستے ہیں کہ 50 60 روپے میں ہی بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان جیسے صحافیوں کی چلتی تو آج میں بھارت کی ٹاپ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہ ہوتی۔

More posts