Baaghi TV

کراچی بندرگاہ پر ماہی گیروں نے اپنی ہڑتال ختم کردی

کراچی بندرگاہ پر مچھیروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کو ختم کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی کے مطابق نیوی گیشن چینل کھولنے کی صورت میں جلد جہازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ بھی شروع کردیا جائے گا۔

ماہی گیر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) کارویہ ماہی گیروں کے ساتھ نا مناسب ہے جس کے باعث احتجاجاً لانچیں کھڑی کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس اے کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں کو تنگ کرتے ہیں اور جب ماہی گیر رات 12بجے مچھلیوں کے شکار پر جاتے ہیں تو ایم ایس اے انہیں روک دیتی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی فش ہاربر سے مچھلیاں پکڑنے کیلئے جانے والے مچھیروں نے احتجاج کے طور پر کشتیاں کھڑی کرکے ہڑتال کردی تھیں۔

ماہی گیروں کے کشتیاں کھڑی کرنے کی وجہ سے بندرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی۔

More posts