Baaghi TV

کراچی میں لڑکی نے گولی مار کر خودکشی کر لی

کراچی میں 17 سالہ لڑکی نے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گلبرگ بلاک 12 میں پیش آیا جہاں گھر میں لڑکی نے خود کو گولی ‏مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ‏لڑکی کی شناخت لائبہ دختر اقبال کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ‏لڑکی کی شناخت لائبہ دختر اقبال کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب منظور کالونی میں ایک شخص نے خودکشی کر لیا، 28 سالہ فرقان کی پھندا لگی ‏لاش گھر سے ملی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لےکر کارروائی شروع کر دی ہے۔

More posts