Baaghi TV

کاش سپر مین بن کر کورونا وائرس کا دنیا سے خاتمہ کر دوں امیتابھ بچن

بالی وڈ معروف اداکا امیتابھ بچن کا کورونا وائرس کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کاش سپر مین بن جائیں اور اس عالمی وبا کو پوری دُنیا سے مٹا دیں

باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اجس میں اُنہوں نے سُپر مین کے لباس کے جیسا سرخ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے


امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی ایک سالگرہ کی تقریب کی ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے امیتابھ بچن ہاتھ میں کیمرہ لیے تقریب کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہے ہیں

اس تصویر ٹوئٹرکے کیپشن میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ تصویر ابھیشیک کے ابتدائی برسوں کی ایک سالگرہ کی تقریب کی ہے جسکو ہم نے لباس پارٹی کا نام دیا تھا میں نے سُپر مین کی تھیم کا لباس پہنا تھا

امیتابھ بچن نے لکھا کہ کاش میں حقیقت میں سُپرمین بن جاؤں اور اس خطرناک وبائی مرض کا دُنیا بھر سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردوں

واضح رہے اس سے قبل امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے شاعرانہ انداز میں پیغام دیا تھا

More posts