Baaghi TV

خواجہ سراؤں کو قتل کرنے والے کو دو بار موت کی سزاء

ساہیوال ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور چوہدری نے خواجہ سراؤں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دو خواجہ سراؤں کے قتل کے جرم میں گرفتار مجرم محمد زبیر اسلم کو 2 بار سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی.
مجرم نے 2019 میں 2 خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر فائر مار کے قتل کیا تھا. قاتل زبیر نے خواجہ سراؤں کو قتل کرنے کے بعد پستول گندے نالے میں پھینک دی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

قاتل نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میں نے آئے دن کی لڑائی کی وجہ سے مسکان کو قتل کیا۔
قاتل نے اپنے بارے میں پولیس کو بتایا کہ اس کا نام زبیر ہے اور وہ رحیم یار خان کی ایک فیکٹری میں الیکٹریشن کا کام کرتا ہے جبکہ ساہیوال کا رہائشی ہے۔
دونوں مقتول خواجہ سراؤں سلمان عرف مسکان ،اشفاق عرف نادیہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ ہڑپہ میں درج تھا

More posts