Baaghi TV

کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ایبٹ آباد محکمہ سی این ڈبلیو اور انٹی کرپشن نے سپیکر خیبر پختون خواہ اور صوبائی حکومت کے احکامات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے کڑوڑں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی لینک روڈ کی سڑک ٹوٹ گی سڑک پر ٹاقیاں لگانے کا کام شروع عوام کی جانب سے شدید احتجاج کا اعلان کر دیا ہے انٹی  کرپشن نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی ہیں کڑوڑں روپے کے فنڈز ضائع ہو گے سرکاری خزانہ کو شیر مادر سمجھ کرہڑپ کر لیا گیا ہے ٹاقیاں ایک ہفتہ میں ہی اکھڑ جاہیں گی

زرائع کے مطابق تقریب ایک سال قبل کڑوڑں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونی والی لینک روًڈ کی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جگہ جگہ سے سڑک  اکھڑ چکی ہے اور اس تبائی کا سپیکر خیبر پختونخواہ خواہ اسمبلی نے اس کانوٹس کیا اور تمام سڑک دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے 

اور کہا کے ایک مہینہ میں دوبارہ کام شروع نہیں ہوا ہے تو کیس انٹی کرپشن کو بھیجا جاے گا مگر سپکر کی ڈیڈ لاہین کے دو مہینہ بعد سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ٹاقیاں لگانے کا کام شروع کر دیا ہے جس اہلیانہ علاقہ نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کا مطالبعہ کیا ہے جبکہ اس کرپشن پر وزیر اعظم پوٹر پر بھی شکایت درج کرادی گی ہے

More posts