Baaghi TV

لبنان مظاہروں نے اور شدت اختیار کر لی

لبنان مظاہروں نے اور شدت اختیار کر لی

لبنان کے دارالحکومت میں رات بھر مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پیر کی صبح بیروت کے وسط میں حزب اللہ ملیشیا اور امل موومنٹ کے حامیوں کی تعداد کم ہو گئی۔

اس سے قبل اتوار کی شب حزب اللہ اور امل موومنٹ کے درجنوں ارکان نے بیروت میں رِنگ پُل کے علاقے کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا۔ یہ افراد پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مذکورہ پُل تک پہنچے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور انہیں گالیاں دیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ ، اس کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ اور امل موومنٹ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حق میں نعرے لگائے۔ جواب میں مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ پڑھنا شروع کر دیا اور “انقلاب انقلاب” کے لگائے۔

بعد ازاں سیکورٹی فورسز اور فوج کے اہل کاروں کی اضافی کمک نے حزب اللہ اور امل موومنٹ کے حامیوں کو مظاہرین کی جانب پیش قدمی سے روک دیا۔ اس دوران مذکورہ حامیوں نے فوج کے اہل کاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس کے بعد فوج نے فریقین کے درمیان اپنے اہل کاروں کی دیوار بنا دی۔

More posts