Baaghi TV

میچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کی کیا صورت حال ڈی آئی جی آپریشنز نے بتادیا

میچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں جاری یا نہیں ڈی آئی جی آپریشنز نے بتادیا
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ میچز کے دوران شہریوں اور کاروباری مراکز کی سیکورٹی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔شہر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔

مین بلیوادڈ گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں۔
کوشش ہے کی ٹیموں اور میچز کی سکیورٹی کے دوران لوگوں کا کاروبار متاثر نہ ہو۔اشفاق خان

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے اقوام عالم میں لاہور کے سپورٹس فرینڈلی شہر ہونے کا تشخص پروان چڑھا ہے۔آج اور 09 ستمبر کے میچز کے پر امن انعقاد کے لئے بھی اہلیان لاہور کا بھر پور تعاون درکار ہے۔

More posts