Baaghi TV

ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد کا پوسٹر جاری کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی نئی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے نئے پوسٹر شیئر کردئیے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنی نئی فلم کے دو پوسٹر جاری کئے۔

دونوں پوسٹرز میں فلم کے مرکزی کرداروں یعنی فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کو پُشت کئے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کئے گئے ایک پوسٹر میں ماہرہ خان میگا فون لیے سلاخوں والے د روازے کے سامنےکھڑی ہیں جس کے دوسری جانب ایک شیر موجود ہے۔
https://www.instagram.com/p/CD3nVaYB_DE/?igshid=1k90e2wevk6ae
ماہرہ کے پاس ہی نیچے زمین ہر ایک کاغذ کا ٹکڑا پڑا ہے جس میں لکھا ہے آزادی سب کا حق ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے پاکستان زندہ باد، قائداعظم پائندہ باد اور آزادی سب کا حق ہے لکھا۔
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والے دوسرے پوسٹر میں فلم میں پولیس افسر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے فہد مصطفی دکھائی دے رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CD3qTBghLFR/?igshid=1816l1uv8twdb
فہد مصطفی ایک پولیس افسرکا یونیفارم پہنے ہوئے ہیں جن کے ہاتھوں میں پستول اور نوٹوں کی گڈی موجود ہے جبکہ وہ کرنسی نوٹوں کے ایک کافی بڑے ڈھیر کے سامنے کھڑےہیں جس پر قائد اعظم کی تصویر نظر آ رہی ہے-

More posts