Baaghi TV

منشا پاشا کا ملک کی حالیہ صورتحال میں تقریبات کے انعقاد پر برہمی کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا لاہور کی جانے ولی پارٹیوں اور شادیوں کی تقریبات کی ویڈیو دیکھ کا پریشان ہو گئیں

باغی ٹی وی : اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے لاہور میں شادی کی تقریبات کی ویڈیوز دیکھیں جہاں خوب پارٹی چل رہی ہے ہال بھرے ہوئے ہیں انہوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یار اب ایسا تو نہ کرو


کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر اداکارہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی شخص نے یومیہ اجرت لینے والوں کی مدد کے لیے روزمرہ استعمال کی ضرورت کی اشیاء کے پیکٹس بنانے کیلئے رقم جمع کرنے کے لیے ایک گروپ بنایا ہے انہوں نے لکھا کہ آنے والا وقت میں یومیہ اجرت کمانے والوں کے لئے مشکل ہوسکتا ہے، ضروری اشیاء خوراک چائے اور صابن وغیرہ فراہم کرنا یومیہ اجرت لینے والوں کی مدد کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم اقدام ہے


انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ آس پاس کے لوگوں میں کورونا کے حوالے سے شعور اجاگر کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونے کی تلقین کریں انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنا کردار اداکریں

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 269 ہوچکی ہے

More posts