Baaghi TV

مودی کی حمایت کرنے پر منشا پاشا کی کنگنا رناوت پر شدید تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مودی کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مودی کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ کے میں لکھا کہ کنگنا ہمیشہ سے اُن خواتین کے لیے بہترین مثال تھیں جو ہمیشہ سے اقربا پروری کے خلاف بات کرتی ہیں


اداکارہ نے مزید لکھا کہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے اپنی پہچان بنانےاور نام کمانے والی لڑکی اب ایک ایسی حکومت کی حمایت کررہی ہے جو ظلم و جبر کا ساتھ دیتی ہے

اپنی ایک اور ٹویٹ میں منشا پاشا نے لکھا کہ کنگنا ایک ایسی کرپٹ ریاست کا مسلسل ساتھ دے رہی ہیں جو ا پنے خلاف بات کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیتے ہیں اور لوگوں کے لئے آواز نہیں بن سکتی

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں سے واقف ہونے کی ضرورت ہے جو اپنی اقدار کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں

More posts