Baaghi TV

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 100بھیڑیں لقمہ اجل بن گئیں

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم و بیش ایک سو بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔یہ واقعہ ترال کے پہاڑی علاقہ بیاری آنگن میں پیش آیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

حکام کے مطابق ایک ٹیم جائے مقام پر حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔اس کے علاوہ دوسری ٹیم بھی وہاں روانہ ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر اور دیگر ماہرین بھی شامل ہیں۔

More posts