Baaghi TV

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار کر لیا گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جج اشد ملک کی وڈیو سکینڈل کا معاملہ ایک اور موڑ اختیار کر گیا ، جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل، جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق گرفتارکر لیا گیا ، میاں طارق کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا.میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا.جسے ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا جس کا عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

More posts