Baaghi TV

مریم اورنگ زیب کی جانب سے نوازشریف کے مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید

مریم اورنگ زیب نے نوازشریف سے متعلق مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے

تفصیلات کے مطابق : ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ترجمان مریم اورنگزیب کی نوازشریف سے متعلق مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے..‎پارٹی قائدین سے متعلق مقدمات سے متعلق کوئی خبر پارٹی ترجمان کی تصدیق کے بغیرشائع کرنا افسوسناک ہے.قانونی امور کی رازداری درخواست گزار اوراس کے وکیل کے درمیان ایک امانت تصور ہوتی ہے ‎قانون اور عدالتی ضابطوں کے تحت قانونی حکمت عملی ذاتی نوعیت کا حق اور معاملہ ہوتا ہے
‎قانونی وعدالتی امور سے متعلق حکمت عملی کبھی میڈیا پر بیان نہیں کی جاتی.‎ نوازشریف کے کیس اور وکیل سے متعلق خبر بے بنیاد، جھوٹ اور مفروضوں پر مبنی ہے، تردید کرتی ہوں

انہوں نے کہا کہ ‎میڈیا ہاوسز سے گزارش ہے کہ پارٹی فیصلے کے مطابق پارٹی مقدمات سے متعلق خبر بلا تصدیق جاری نہ کی جائے ،.‎پارٹی ترجمان کی رائے یا تصدیق کے بغیر اس نوعیت کی کسی بھی خبر پر سوالیہ نشان رہے.

More posts