Baaghi TV

ایم ڈی واٹر بورڈ کی زیر صدارت شہر قائد میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے اجلاس

شہر قائد میں تعطیلات کے دوران پانی اور سیوریج کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام چیف انجینئر اور سپریٹینڈنٹ انجینئرز شریک ہوئے اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے افسران کو تعطیلات کے دوران شہر میں پانی اور سیوریج کے مسائل فوری طور پر حل کرنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہدایات جاری کی۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں اور شہر کے کسی بھی علاقے سے پانی اور سیوریج کی ملنے والی شکایت کو فوری دور کیا جائے ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران سے کہا کہ واٹر بورڈ کو میسر پانی کی شہر بھی میں منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین تمام سال ہر قسم کے حالات میں شہر کراچی کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولت بغیر کسی ناغہ بہم پہنچاتے ہیں،وزیر بلدیات کی ہدایت ہیں کہ شہر میں پانی کی منصفانہ فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر بورڈ کے عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے آور بروقت کام کرنے کی بھی ہدایات دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی افسر یا ملازم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

More posts