Baaghi TV

میرا اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پر کوویڈ 19 پر مبنی شو کرنے کے لئے تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ چینل سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے کوویڈ 19 پر مبنی اپنے نئے شو کے لیے بالکل تیار ہیں۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر میرا نے دوستوں کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں- تصاویر کے کیپشن میں میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلے جانے کے نعرے لگاتے ہوئے لکھا کہ گو گو گو کورونا گو گو گو جاؤ کرونا جاؤ ابھی جاؤ گو سی گو گو جاؤ۔
https://www.instagram.com/p/CCPj5bJjsU3/
اداکارہ نے پی ٹی وی پر اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا کہ یہ اساتذہ بہترین دوست کنبہ ڈاکٹرز فیملی اساتذہ آپ سے سب کچھ سیکھنے کے لئے صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

میرا نے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پی ٹی وی نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے مختلف آگاہی مہم اور پروگرامز کئے جارہے ہیں جن میں عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

More posts