Baaghi TV

مصنف خلیل الرحمن قمر کے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی

خلیل الرحمن قمر کا لکھا گیا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو عوام کی پسند اور ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کو ٹی وی پر دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

باغی ٹی وی : ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو عوام کی پسند اور ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کو ٹی وی پر دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان ڈرامے میں دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرہمایوں سعید نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تم ہو ٹی وی اسکرین پر 30 مارچ سے واپس آرہا ہے

واضح رہے کہ مصنف خلیل الرحمن قمر کے لکھے گئے ڈرامے میرے پاس تم ہو نے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑے بلکہ اسے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ کہا جارہا ہےجسے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی بے حد پزیرائی ملی لوگوں کی اتنی دلچسپی دیکھتے ہوئے اس ڈرامے کی آخری قسط سینما میں دکھائی گئی

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے جہاں کامیابیاں سمیٹیں وہیں یہ ڈرامہ اپنے ڈائیلاگ کے باعث تنقید کی زد میں بھی رہا جب کہ ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر بھی خواتین کے حوالے سے دئیے جانے والے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنے

More posts