Baaghi TV

جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کیس میں احتساب عدالت نے حکم جاری کر دیا

احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں میں 18 روز کی توسیع کردی عدالت نے میر شکیل الرحمان کو کو یکم جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر قانونی پلاٹ لینے کے الزام میں جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کی دوران سماعت میر شکیل الرحمان کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جا سکا۔جیل سپریڈنٹ نے میر شکیل الرحمان کے وارنٹ کی کاپی عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کر رہے۔عدالت نے جیل افسر سے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمان اس وقت کہاں پر ہیں جس پر جیل افسر نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمان جیل میں قید ہے ۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 روز کی توسیع کردی۔

More posts