Baaghi TV

محسن عباس حیدر نے خلع کے بعد پہلی فلم سائن کر لی

پاکستان کے نامور اداکار محسن عباس حیدر نے بعد اپنے کیریئر کی چھٹی فلم سائن کرلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق محسن عباس حیدر اداکار محسن عباس حیدر نے بعد اپنے کیریئر کی چھٹی فلم سائن کرلی ان کی نئی فلم کا نام ’ونس اپون اے ٹائم ان کراچی‘ ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ نوشین شاہ کام کرتی نظر آئیں گی

اداکار نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا
https://www.instagram.com/p/B8d7w79HKLC/?igshid=q45ite6r3oon
اس فلم کی ہدایات ابو علیحہ دیں گے جبکہ اس کی کہانی علی معین نےلکھی کی ہے

خیال رہے کہ اداکار کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل سے خلع کے بعد یہ پہلی فلم ہے ان کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے گذشتہ سال جولائی میں محسن عباس پر جنسی تشدد کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا،جس کے بعد محسن عباس کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا

جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں نجی ٹی وی چینل پر شو ‘مذاق رات’ سے بھی انہیں ہاتھ دھونا پڑا جبکہ ان الزامات کے بعد وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے تھے

More posts