Baaghi TV

ملک میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان

ملک میں موسم کا حال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج جمعرات کے دن بھی ملک کے ا کثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ روزبھی ملک کےاکثر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب اور حبس زدہ رہا۔

ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کچھ یوں تھے ان میں وہ درجہ حرارت ہیں جو زیادہ ہیں .کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 45، تربت 44 ، نورپورتھل 43 اور دادو42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس دفع گرمی کا دورانیہ لمبا ہو رہا ہے ستمبر کے نصف تک بھی گرمی اور حبس کا زور ہے

More posts