Baaghi TV

موٹروے پولیس نے ڈکیت گینگ گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے

موٹروے پولیس نے ڈکیت گینگ گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے
باغی ٹی وی :سید عمران احمد ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروےپولیس نے ڈکیت گینگ گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے
ڈاکو بہاولپور کے نزدیک قومی شاہراہ پر موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے. موٹروے پولیس واردات کے دوران ہی موقع پر پہنچ گئے۔ پٹرولنگ افسران نے کمانڈو ایکشن کے زریعے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

ڈی ایس پی موٹروے رضوان شاہ مقابلے کے دوران موقع پر پہنچ گئے.ملزمان کو مع موٹرسائیکل ،مسروقہ موبائل سمیت مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا. ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

More posts