Baaghi TV

سوات سانحہ انتظامی نااہلی،مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ، کاروائی ہونی چاہئے،خالد مسعود سندھو

khalid masood

سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر مرکزی مسلم لیگ کا اظہار افسوس

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ قدرتی آفت سے زیادہ انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کرے، لاپتہ افراد کی تلاش میں جدید وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے۔

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کا سیلابی ریلے میں پھنس جانے کے بعد ریسکیو کا تاخیر سے پہنچنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوتی ہے،انتہائی افسوس کی بات ہے کہ این ڈی ایم اے مسلسل ہدایات جاری کر رہا ہے لیکن صوبائی حکومت سیاحوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے کوئی انتظام نہیں کر رہی،سوات جیسے سیاحتی علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے نہ کوئی واضح حکمتِ عملی موجود ہے اور نہ ہی انفراسٹرکچر،صوبے کو تباہ کرنے والوں کا احتساب کرنا چاہئے،

خالد مسعود سندھو نے سوات کے سیلابی ریلے میں جاں‌بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ،جبکہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جائے،اور پیشگی حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے.

More posts