Baaghi TV

آنجہانی معمر قذافی کا بیٹا کہاں روپوش

آنجہانی معمر قذافی کا بیٹا کہاں روپوش ہے

باغی ٹی وی لیبیا کے سابق مطلق العنان سربراہ معمر قزافی کے بیٹے بارے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ جس کے مطابق ایک شہر میں‌ روپوش ہیں.۔ سیف الاسلام جون 2017 میں الزنتان شہر کی جیل سے رہا ہونے کے بعد سے روپوش ہے۔

مذکورہ عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودہ نے عالم سلامتی کونسل میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عدالت یہ سمجھتی ہے کہ سیف الاسلام قذافی نے لیبیا کے جنوب مغربی شہر الزنتان سے کوچ نہیں کیا اور وہ آج تک وہاں موجود ہے۔
واضح رہے کہ وہ 2011ء سے اپنے باپ کی معزولی اور قتل کے بعد ایک ملیشیا کی قید میں‌تھے. اور ان پر عالمی عدالت انصاف ہیگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی دائر ہیں ،

More posts