Baaghi TV

خطے کی صورتحال،قومی اثرات تشویشناک ، چیلنجز کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے،تابش قیوم

tabish

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ ایثار و قربانی ، اتحاد و اتفاق وقت کا تقاضہ ہے، اللہ تعالی پاکستان کو سرخرو کرے گا،خطے کی صورتحال،قومی اثرات تشویشناک ، چیلنجز کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں واضح کمی واقعہ ہوئی اور وزیر اعظم مزید اضافے کی بات کر رہے ہیں،حکومت نے قبل از وقت 55 روپے کا اضافہ کیا جبکہ ذخائر موجود تھے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور قیمتوں کو معمول پر لایا جائے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پٹرول کا ذخیرہ ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا اثرغریب عوام،مزدورپر پڑے گا،حالات کی پیش بندی حکومت کو بہتر انداز میں کرنی چاہئے تھی،بھاری لیویز، ٹیکسز اور ناقص معاشی پالیسیوں کا بوجھ سیدھا عوام پر ڈال دیا گیا ،مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہو جاتے ہیں،مشکل گھڑی میں مرکزی مسلم لیگ خدمت کا دائرہ وسیع کرے گی،قوم کومتحد رکھیں گے،ایثار، قربانی اور بھائی چارے کی مثال بن کر تمام کارکنان غریب عوام کی خدمت کے لیئے متحرک رہیں،سحر و افطار کے دسترخوان کے ساتھ ساتھ سہولت بازار اور سستے تندور کا یونین کونسل سطح پربندوبست کیا جائے۔یونین کونسل کی سطح پر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کی فہرست مرتب کر کے راشن کا بندوبست کیا جائے۔حالات سنگین ہونے کی صورت میں مرکزی مسلم لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےشعبہ خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ کوملک گیر منصوبہ بندی کی ذمہ داری سونپ دی،

More posts