Baaghi TV

مظفرگڑھ پر نماز جمعہ ادا کرنا بھاری پڑ گیا مسجد میں چور گھس آیا

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خانگڑھ کی حدود سلیمان پر جامع مسجد قبا کے باہر سے نماز جمعہ کے وقت موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔نماز جمعہ کے وقت جب موضع مونڈ کا رہائشی محمد نادر مونڈا مسجد سے جمعہ کی نماز اداکرکے باہر نکلا تو اسکابلا نمبری سی ڈی 70 موٹرسائیکل انجن نمبرC571230.چیسز نمبر Cd 323741 چوری ہو چکا تھا۔

موٹرسائیکل چوری کی اطلاع 15پر دی گئی تو پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق تھانہ خانگڑھ پولیس کے ناقص سیکورٹی سسٹم کے باعث موٹرسائیکل چوری کا وقوعہ رونما ہوا۔نماز جمعہ کے وقت مسجد کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات ہی نہیں تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق اگر سیکورٹی اہلکار مسجد کے باہر موجود ہوتا تو ممکن تھا کہ چوری کا وقوعہ سرزد نہ ہوتا مگر تھانہ خانگڑھ پولیس کی جانب سے نماز جمعہ کے وقت جامع مسجد قبا کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات نہ کرنے کے باعث موٹرسائیکل چوری ہوا۔شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی کہ اسطرح کے چوری کے واقعات سے نمٹنے کیلیے تھانہ خانگڑھ پولیس کو جمعہ کے روز مساجد ڈیوٹی سے غفلت نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں

More posts