Baaghi TV

این ڈی ایم اے نے زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری کر دیں

آزادکشمیرمیں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے کی طرف سے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلےکےبعد تباہی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے، میرپورآزادکشمیرمیں25افرادجاں بحق ہوئے، زلزلےسےپنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا، 315گھروں کوجزوی نقصان پہنچا،135گھرمکمل تباہ ہوئے، میرپورآزادکشمیرمیں459افرادزخمی ہوئے، جہلم میں زلزلےسے7 افراد زخمی ہوئے، زلزلےسےبھمبر میں منڈاپل تباہ ہوچکاہے، جاتلاں کی مرکزی شاہراہ بھی زلزلےکےباعث شدیدمتاثرہوئی،

ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرپوراورکوٹلی آزادکشمیرکےاضلاع کی بجلی بحال کردی گئی

More posts