Baaghi TV

مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اقوام متحدہ کی قرار داد کا او آئی سی نے کیا خیر مقدم

مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے لیے اقوام متحدہ کی قرار داد کا او آئی سی نے کیا خیر مقدم

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم ممالک کی باہم تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اقوام متحدہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کی قرار داد منظورکیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے.

واضح‌رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 193 رکن ممالک کی اسمبلی میں 134 ممالک نے قرارداد کی حمایت کی اور 9 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے جب کہ 28 ممالک نے قرارداد کی حق رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں گزشتہ 4 دہائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کی جانب سے ظلم و تشدد کے نتیجے میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اورلاکھوں کی تعداد میں بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کو روکے۔

واضح رہے کہ 2017ء میں میانمار میں بسنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان فوج کے کریک ڈاؤن میں جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 7 لاکھ سے زائد مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔

More posts