Baaghi TV

اپوزیشن کے منفی کردار پر وزیر اعلی پنجاب برھم

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بے پناہ زک پہنچائی۔افسوس کا مقام ہے کہ کورونا کے قومی چیلنج او ردیگر ا ہم ایشوز پر اپوزیشن کا منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائے گا – حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہے –

ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوہر موقع پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سیاست عوامی خدمت کا نام ہے،نا کہ لوٹ مار اورکرپشن کا۔ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا ہے۔

More posts