Baaghi TV

پاک فضائیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام ضروری پیغام

پاک فضائیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام ضروری پیغام

باغی ٹی وی : عیدالاضحی کے موقع پر پاک فضائیہ نے قوم کے نام اہم پیغام دیا ہے . اس پیغام میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

جانوروں کی باقیات ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جوکہ طیاروں کے حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان پاک فضائیہ

More posts