Baaghi TV

پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدیم تہوار ہولی منانے والی تمام ہندو برادری کو بلاول بھٹو کی مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا قدیم تہوار ہولی منانے والے تمام لوگوں کو اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ہولی کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہولی کا پیغام محبت، امن اور بھائی چارہ ہے، جبکہ یہ برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے۔نہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قوم کو دیا گیا متفقہ آئین، ہندو برادری سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق کی ضمانت ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے ہولی منانے والے تمام لوگوں کو اپیل کی کہ وہ کووڈ-19 وبا کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

More posts