Baaghi TV

کم عمر پاکستانی یو ٹیوب اسٹار نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کے کم عمر یوٹیوب اسٹار احمد شاہ نے یوٹیوب کا سلور گولڈن پلے بٹن حاصل کرلیا احمد اپنے مزاحیہ اور منفرد انداز میں ڈائیلاگز کے حوالے سے مشہور ہیں اور یو ٹیوب پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے-

باغی ٹی وی : یوٹیوب اسٹار احمد شاہ نے یوٹیوب کا سلور گولڈن پلے بٹن حاصل کرلیا احمد شاہ کو یوٹیوب کی جانب سے مذکورہ اعزاز محض 5 سال کی عمر میں دیا گیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احمد شاہ نے اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ سلور اور گولڈ پلے بٹن تھامے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔
https://www.instagram.com/p/CCa9ggVJH1p/
کم عمر یوٹیوب اسٹار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ما شا اللہ وہ 5 سال کی عمر میں سلور اور گولڈ پلے بٹن حاصل کرنے والے نوجوان پاکستانی یوٹیوبر بن گئے ہیں-

احمد شاہ نے مذکورہ اعزاز ملنے پر یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

یو ٹیوب کی جانب سے یہ اعزاز10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہونے پر دیا جاتا ہے جبکہ احمد شاہ کی صرف 84 ویڈیوز کے ساتھ ان کے سبسکرائرز کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔

احمد نہ صرف یوٹیوب بلکہ دیگر سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگراماور فیس بک پر بھی کافی مقبول ہیں اور لاکھوں صارفین انہیں فالو کرتے ہیں-

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے زیادہ ہو جائے۔

احمد شاہ کو مذکورہ دونوں بٹن ایک ساتھ دیئے گئے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ احمد شاہ کا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے۔

More posts