Baaghi TV

پاکستان نے بھارت امریکا ورکنگ گروپ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کردیا

پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا بھارت ورکنگ گروپ کے مشترکہ بیان میں پاکستان کا غیر ضروری حوالہ مسترد کر دیا۔

باغی ٹی و ی : امریکا بھارت کاؤنٹر ٹیررزم ورکنگ گروپ کے مشترکہ اعلامیے پر پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے شدید تحفظات سے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے، شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی سے متعلق معاملات کو معروضی طور پر دیکھیں، عالمی برادری جانتی ہے کہ پاکستان سرحد پار سے بھارتی دہشتگردی سے شدید متاثر ہوا ہے ، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کو بی جے پی دور کی پالیسیوں اور اقدامات سے خطرہ ہے،عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کیلئے نقصان دہ اقدامات سے باز رہے۔

More posts