Baaghi TV

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا کی ٹک ٹاکر کی ویڈیو میں انٹری

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ہر دلعزیز وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملکی ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو میں انٹری دے کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اپنی ویڈیوز میں جیسنڈا آرڈن کی نقل کرنے والی نیوزی لینڈ کی معروف کامیڈین میلینی بریسویل نے نئی ویڈیو جاری کی جس میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اچانک انٹری دی۔

ویڈیو میں میلینی کہتی ہیں کہ انہیں اپنے مداحوں کیساتھ سیلفی لینا بہت پسند ہے اور اکثر اپنے مداؤحں کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں میلینی کے یہ کہنے کے بعد وزیاراعظم جیسنڈا آرڈن اچانک سے ویڈیو میں ان کی مداح کے طور پر سامنے آتی ہیں اور سب کو حیران کر دیتی ہیں-

More posts