Baaghi TV

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کے مختصر دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(باغی ٹی وی)وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔
وزیراعظم ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس جائیں گے، وہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

More posts