مرکزی مسلم لیگ نے 30 دسمبر کو یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا،یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے مرکزی،صوبائی و ضلعی قیادت خطاب کرے گی،لاہور کی مرکزی تقریب سے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو و ردیگر رہنما خطاب کریں گے
مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پروگرام ہوں گے،لاہور میں مرکزی تقریب ایوانِ اقبال میں شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی، جبکہ راولپنڈی میں مرکزی سیکرٹریٹ سیف اللہ لودھی روڈ پر دن بارہ بجے تقریب منعقد کی جائے گی۔کراچی میں مرکزی سیکرٹریٹ شاہراہِ فیصل پر شام سات بجے، پشاور میں گرین ہوٹل صدر روڈ پر سہ پہر تین بجے اور کوئٹہ میں پریس کلب میں دو بج کر تیس منٹ پر تقریب ہوگی،اسی طرح بدین ،بہاولپور،فیصل آباد،ملتان،ایبٹ آباد،ضلع خیبر،سوات،مردان،صوابی،تیمر گرہ،بنوں،ڈی آئی خان،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،رحیم یار خان،وہاڑی،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حیدرآباد،جھنگ،منڈی بہاوالدین،سرگودھا ،ہری پور،بہاولپور،خانیوال،مظفر گڑھ،لودھراں،لیہ،راجن پور،کوٹ ادو،تونسہ،بورے والا،چوک سرور شہید،صادق آباد،چوک اعظم،ننکانہ صاحب سمیت دیگر اضلاع میں بھی یومِ تاسیس کے حوالے سے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا
