مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت اجلاس میں تقررو تبادلوںکا اعلان کر دیا گیا، مزمل اقبال ہاشمی مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان جبکہ تابش قیوم مسلم یوتھ لیگ کے صدر مقرر کر دیئے گئے
مرکزی مسلم لیگ کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدور حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال،مشرق وسطیٰ جنگ بارے غورو خوض کیا گیا، اجلاس میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا گیا، اجلاس میں پارٹی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان مزمل اقبال ہاشمی ہوں گے جبکہ تابش قیوم مسلم یوتھ لیگ کے صدر ہوںگے،عقیل لغاری کو صدر مرکزی مسلم لیگ بلوچستان، اجمل چانڈیہ کو صدر مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب، عمران بھٹی کو صدر مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب مقرر کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کا دوسرا مرحلہ الیکشن کمیشن مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ہی مکمل کیا جائے گا.
