Baaghi TV

پولیس کو آنکھیں دکھانے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے

سو شل میڈیا پر لاہور پولیس کے افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، علی اکبر عرف اکری اپنے ساتھی نعمان عرف نومی کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ , 4 کلو چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں ، ملزمان بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں

دو روز قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں.ملزمان اہل علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے,شریف شہری ملزمان کے خلاف زبان کھولنے سے ڈرتے تھے،

ایس پی سٹی فراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں ، قانون کی بالا دستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا. سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی فراز احمد ایچ او راوی روڈ رفیع اللہ اور ٹیم کو شاباش دی

. https://twitter.com/BaaghiTV/status/1350356840954130432?s=20

More posts