Baaghi TV

پولیس نے سندھ اسمبلی رکن اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کو حراست میں لے لیا

ایس 88 ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے حلقے میں پہنچنے پر کشیدگی پیدا ہوگئی جب کہ اس موقع پر مبینہ فائرنگ بھی کی گئی حلقے میں ضمنی الیکشن کے موقع پر کشیدگی کے بعد الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کا حکم دیا جس پرپولیس نے انہیں حلقے سے باہر نکال کر حراست میں لے لیا ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق حلیم عادل کو الیکشن کمیشن کے حکم پر باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہےکہ حلیم عادل شیخ پر ہنگامہ آرائی اور دیگر مقدمات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کو ایس ایس پی ملیر کے آفس میں رکھا گیا ہے جب کہ ان کے ہمراہ دیگر رہنما بھی موجود ہیں ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہےکہ انتخابی حلقے میں فائرنگ کرنے والے متعدد افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ خطرناک قسم کے ہتھیار پولنگ اسٹیشن پر استعمال کیے گئے اور پی ٹی آئی والوں نے حلقے میں فائرنگ کی علاوہ ازیں پیپلزپارٹی نے ملیر میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرائی۔

More posts